Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! یہ عمل میں نے کئی دفعہ آزمایا ہے‘ بہت سے لوگوں کو اس چھوٹے سے عمل سے شفاء ملی ہے۔ ۔فرش پر چٹائی بچھا کر سیدھے لیٹ کر خالی گلاس الٹا (عین ناف کے اوپر) رکھ لیں‘ اوپر سے آہستہ آہستہ وزن بڑھاتے جائیں۔ گلاس کے اندر واضح ناف گول گھومتی محسوس ہوگی۔ وزن بتدریج متواتر بڑھاتے جائیں۔ جب اندرونی طور پر گھومنے (پریشر اچھا خاصا ہو) کا عمل رک جائے آہستہ آہستہ وزن واپس لائیں‘ باقاعدہ پریکٹیکل سے اندازہ ہوگا‘ اندر کا نظام اپنی روٹین پر آچکا ہے۔ نہ کہیں جانے کی ضرورت‘ پردے کا کام پردے میں کریں۔ ہینگ لگے نہ پھٹکڑی‘ رنگ چوکھا والے مصداق‘ ناف ٹلنے کی روٹین رفتہ رفتہ ٹھیک ہوجائے گی۔(رضیہ عرفان‘ شاہدرہ)۔