Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری دسمبر 2006ء‘ شمارہ نمبر 6‘ صفحہ نمبر 9 پر جنسی کمزوری اور بے طاقتی کا لاجواب نسخہ دیا گیا ہے جو میں نے خود بھی استعمال کیا اور دوسرے چھ احباب کو بھی استعمال کروایا بہت فائدہ ہوا‘ لاجواب نسخہ ہے۔ ھوالشافی: کلونجی 50 گرام‘ عقرقرحا 50 گرام‘ تخم ریحان 50 گرام‘ مصری 50 گرام۔ ترکیب تیاری: تخم ریحان کےعلاوہ باقی تمام اجزاء کوٹ پیس کر سفوف بنالیں اور محفوظ کرلیں ان تمام اجزاء میں تخم ریحان بغیر کوٹے مکس کرلیں ایک چوتھائی چمچہ صبح و شام بعداز غذا استعمال کریں۔ بے حد مفید ہے۔(مظہراقبال‘گجرات)۔