Search

صحیح بخاری میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے ان کو استنجاء کے لئے مٹی کا ڈھیلا لانے کا حکم دیا اور کہا کہ ہڈی اور گوبر نہ لانا۔ اس کے بعد جب حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے آپ سے ہڈی اور گوبر نہ لانے کا راز معلوم کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ یہ دونوں چیزیں جنات کی غذا ہیں۔ میرے پاس نصیبین کا ایک وفد جو جنات پر مشتمل تھا، آیا اور مجھ سے کھانے کے لئے توشہ طلب کیا، میں نے ان کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی جس ہڈی اور گوبر سے بھی ان کا گزر ہو اس پر ان کی غذا موجود ہو۔ نیز صحیح مسلم کی روایت میں ہے کہ ہڈیوں پر جنات کی غذا ہے جبکہ گوبرجنات کے جانوروں کے لئے چارہ ہے۔(طاہر سلیم‘ڈیفنس گارڈن لاہور)