Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس ایک لاجواب نسخہ ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں۔
اگر جسم کاکوئی حصہ جل جائے یا کسی قسم کے زخم ٹھیک نہ ہوں تو محترم یہ مرہم خود بنا کر زخموں پر لگائیں ان شاء اللہ ایک ہفتہ میں زخموں کا نام و نشان ختم ہوجائے گا۔میں خود حکیم ہوں میرا سالہا سال سے آزمودہ مرہم ہے۔ آپ بھی آزمائیں۔ ھوالشافی: پچاس گرام گری ‘ سو گرام تلوں کے تیل میں جلا کر باریک رگڑلیں۔ بنانے کی ترکیب: چھوٹا سا برتن جست یا لوہے کا ہو‘ تلوں کا تیل اور گری برتن میں ڈال کر ہلکی آگ پر جلائیں‘ جب گری کالی سیاہ ہوجائے اتار کر پتھر کی دوری میں باریک رگڑیں‘ بس مرہم تیار ہے۔ زخموں کو کاٹن کی مدد سے صاف کرکے مرہم لگائیں‘ پٹی وغیرہ نہ لگائیں‘ زخم کو کھلا رکھیں‘ مریض کو کھانے کیلئے کسی اچھے ڈاکٹر کی لکھی ہوئی دوائی ضرور کھلائیں۔ (اعظم‘ خوشاب)