محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آج سے تقریباً تین ماہ پہلے میں نے اپنی کچھ گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے جوابی لفافہ کے ساتھ آپ کو خط لکھا‘ آپ نے مجھے پڑھنے کیلئے آسان سے وظائف دئیے‘ جن کوہم پڑھ رہے ہیں‘ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حالات پہلے سے سترفیصد بہتر ہیں۔ میں عبقری قارئین کیلئے ایک آزمودہ ٹوٹکہ لائی ہوں۔ خواتین غیرضروری بالوں کی وجہ سے بہت پریشانی کا سامنا اٹھاتی ہیں ۔ویکس(Wax) کرنے کے بعد اگر اس جگہ پر سرکہ لگایا جائے اور یہ عمل ویکس کرنے کے بعد مسلسل سات دن تک صبح اور شام لگاتار کیا جائے تو بال جڑ سے ختم ہوجانا شروع ہوجاتے ہیں۔ کچھ عرصہ مستقل مزاجی ضروری ہے۔ (سائرہ‘ راولپنڈی)