Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقر ی کی قاریہ ہوں‘ میرا مسئلہ یہ تھا کہ عرصہ دو سال سے مجھے ماہواری نہیں آتی تھی‘ بہت علاج کروائے لیکن شفاء نہ ملی۔ مختلف لیڈی ڈاکٹرز کی تجویز کردہ ادویات استعمال کرتی رہی‘ پھر مختلف حکماء حضرات کے پاس بھی گئی مگر مسئلہ ویسے کا ویسا ہی رہا۔ میں نے درس میں سنا کہ باتھ روم کی دعا زیر ناف بیماریوں کا علاج ہے‘ میں نے سارا دن باتھ روم جانے والی دعا پڑھنا شروع کردی اور اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کی تیار کردہ ’’ ہارمونز شفاء‘‘ اور’’ خاتون شفاء‘‘ دوائی استعمال کی۔ان ادویات کے ساتھ میں نے سوا لاکھ مرتبہ باتھ روم جانے والی مسنون دعا پڑھی۔مسنون دعا کی برکت اوراس دوائی کے استعمال سے میرا مسئلہ حل ہوگیا اور عرصہ دو سال سے جوماہواری آنا بند ہوگئی تھی‘وہ اب بالکل نارمل ہوگئی ہے۔(اہلیہ (ح)، گجرات)