میں نے دیکھا کہ ہمارے ساتھ والے ہمسائیوں کی چھت ہے۔ پہلے دیکھا کہ وہاں بادشاہی مسجد ہے، پھر منظر بدلا تو دیکھا کہ وہاں کسی دیوی کا بت ہے اور بہت سی لڑیاں ہیں گلاب کے پھولوں کی اور جیسے پوجا ہورہی ہے۔ پھر میری آنکھ کھل گئی۔(نورین،لاہور)
تعبیر:خواب اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو نماز پڑھتے وقت شیطانی وساوس بہت زیادہ تنگ کرتے ہیں۔ ہر نماز سے قبل تین تین بار چاروں قل اور7 بار لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ پڑھ کر اپنے اوپر پھونک لیا کریں ان شاء اللہ وساوس بالخصوص شیطانی وساوس سے حفاظت رہے گی۔