Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ گزشتہ چند سال سے پڑھ رہی ہوں‘ میں آپ کی بے حد شکرگزار ہوں ‘ میرا بچہ جو ماشاء اللہ 18 سال بعد آپ کے نسخہ سے شفایاب ہوا ہے۔ بستر پر پیشاب کرتا تھا‘ کئی ادویات استعمال کیں‘ مگر شفاء نہ ملی۔ عبقری رسالہ سے ایک نسخہ پڑھا‘ وہ آزمایا تو الحمدللہ وہ اب بالکل ٹھیک ہے۔ نسخہ یہ ہے ھوالشافی: عناب گٹھلیوں سمیت پیس لیں اور روزانہ رات کو سوتے وقت ایک چائے کا چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ (یاسمین طارق‘ ہری پور)