Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس چھوٹے بچوں کی ماؤں کیلئے ایک آسان ساروحانی عمل ہے۔ یہ عمل ان بچوں کی ماؤں کے لیے ہے جن کے بچے زیادہ روتے ہوں‘ ضد کرتے ہوں‘ ڈرتے ہوں‘ بخار رہتا ہو‘بے چینی رہتی ہو‘ بچے دودھ نہ پیتے ہوں۔ عمل حاضر ہے!
اول و آخر تین مرتبہ درود شریف۔سورئہ فاتحہ تین بار۔آیۃ الکرسی تین بار۔آخری تین سورتیں بمعہ بسم اللہ تین تین بار۔یہ تمام پڑھ کر بچے پر دم کریں اور پانی پر بھی دم کریں۔ دن میں تین مرتبہ یہ دم کرسکتے ہیں۔
بچوں کے زیادہ رونے کیلئے:کسی چینی کی پلیٹ پر سورئہ کہف کی آیت نمبر24,25لکھ کر دھوکر پلائیں۔ بچہ چپ ہو جائے گا۔ بارہا کا آزمودہ ہے۔’’ اِلَّآ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ وَ اذْكُرْ رَّبَّكَ اِذَا نَسِیْتَ وَ قُلْ عَسٰٓى اَنْ یَّهْدِیَنِ رَبِّیْ لِاَقْرَبَ مِنْ هٰذَا رَشَدًا(۲۴) وَ لَبِثُوْا فِیْ كَهْفِهِمْ ثَلٰثَ مِائَةٍ سِنِیْنَ وَ ازْدَادُوْا تِسْعًا(۲۵)‘‘