Search

محترم حضرت حکیم  صاحب السلام علیکم! میں اپنی حاجت کے لئے بہت پریشان ہوں ۔ میں جہاں نکاح کرنا چاہتا ہوں اس کے لئے بہت کوشش کی ہے لیکن گھر والے نہیں مان رہے۔ خدارا میری حاجت کے لئے مجھے کوئی عمل بتا دیجئے۔میں حرام نہیں حلال راہیں چاہتا ہوں میری رکاوٹیں دور ہو جائیں ایسا کوئی عمل بتا دیجئے(ع،ر۔ لاہور)
جواب: آپ اللہ سے عافیت والا رشتہ مانگیںاوریہ عمل کریں، اگر اللہ نے چاہاتو مراد مل جائے گی۔ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح "وَخَلَقْنَاكُمْ اَزْوَاجًا" پڑھیں اور اللہ سے دعا کریں۔ ان شاء اللہ آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا اورمن پسند جگہ رشتہ طے ہو گا۔