Search

محترم قارئین السلام علیکم !میں نے ایک تجربہ بار  کیا ہے کہ جب بھی عبقری میں کتابوں کا ہدیہ پیش کرتا ہوں میرے بہت سے مسائل حل ہو جاتے ہیں ۔میری کتابوں کی دکان ہے‘ لوگ پرانی کتابیں بیچتے اور خریدتے ہیں۔ میرے پاس جو کتابیں آتی ہیں ان میں سے بہترین کتابیں چن کر عبقری دفتر ہدیہ کی نیت سے بھیج دیتاہوں تاکہ یہ کتب عبقری کی لائبریری میں استعمال ہوں اور میرا صدقہ جاریہ ہو اس سے کاروبار میں بہت برکت ہوتی ہے۔ پچھلے دنوںمیں نے اپنی دکان بدلنا تھی، مناسب جگہ نہیں مل رہی تھی۔ دکان کی جگہ بدل جائے تو گاہکوں پر بھی اثرپڑتا ہے۔ کتابیں عبقری کوہدیہ کرنے کے بعد اس نیکی کے وسیلے سے دعا کی تو مجھے پرانی دکان کے قریب ہی دکان مل گئی۔(محمدیٰسین، پشاور)