Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ آج کے دور کی اہم ترین ضرورت ہے،جس بندے کو ٹٹولیں وہ دکھی ہے اور ان دکھوں کا مرہم صرف و صرف عبقری ہے۔اس بہترین صدقہ جاریہ میں میرا حصہ بھی شامل ہو جائے تو سعادت ہو گی ۔موہکے ، تل اور مہاسے دور کرنے کے لئے میرے پاس آزمودہ ٹوٹکہ ہے،کئی لوگوں کے منہ یا جسم کے مختلف حصوں پرتل موہکے مہاسے نکل آتے ہیں۔انہیں ختم کرنے کے لئےپٹرولیم جیلی آدھا چائے کا چمچ،مو م بتی کی موم آدھا چائے کا چمچ ، ادرک کا جوس (کپڑے سے نچوڑ کر ، پانی نہیں ملانا) لے کر تینو ں ملا لیں،کریم بن جائے گی۔ اسے صبح و شام کاٹن بڈ سے اس موہکہ یا تل پر اچھی طرح لگا کر ایک گھنٹے بعد صاف کر لینا ہے، اپنا صابن الگ استعمال کریں، پانی زیادہ پئیں ، تولیہ بھی علیحدہ استعمال کریں۔ ان شاء اللہ اس سے بہت فائدہ ہوگا۔
پانی پینا کب نقصان دہ ہے
ایک ڈاکٹر صاحب نے میرے والدصاحب کو نصیحت کی تھی کہ حاجت کے لئے بیت الخلا جاتے ہوئے اور نہ ہی نکلنے کے بعد فوراً پانی پئیں ، مثانہ اور گردوں پر پریشر پڑتا ہے اور دوبارہ پیشاب آنے پر بہت تکلیف ہوتی ہے۔
ایک روحانی تجربہ بھی آپ کی خدمت میں پیش ہے۔ میںجس سکول میں ٹیچر ہوں، وہاں ایک کولیگ کا کچھ قیمتی سامان گم ہو گیا، اتنے بچے ہوتے ہیں کچھ پتہ نہیں چلا سکاکہ سامان کہاں گیا۔ میں نے عبقری سے پڑھا تھا کہ اگر کوئی چیز گم ہوجائے تو یَا جَامِعُ یَا مُعِیدُ کاذکر کرنے سے جلد ہی واپس مل جاتی ہے۔ میںنے کولیگ کوکہا کہ آپ یہ پڑھیں ، اس عمل کی برکت سے ان کا گمشدہ سامان مل گیا(عنبرین، لاہور)