محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری اور تسبیح خانہ سے جہاں دکھی لوگ فیض پا رہے ہیں و ہاں نئی نسلی کی اچھی تربیت میں بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔میری بیٹی دو سال کی تھی تو عبقری اور تسبیح خانہ سے جڑنے کے بعدمیری بیوی اس کو چھوٹی چھوٹی دعائیں یاد کرواتی۔ میری دو سال کی بیٹی جب سیڑھیاں چڑھ کر اوپر جاتی ہے تو اللہ اکبر اللہ اکبر اونچی آواز میں پڑھتی جاتی ہے اور جب نیچے اترتی ہے تو اپنی توتلی زبان میں سبحان اللہ سبحان اللہ پڑھتی ہے۔ اس کی برکت سے اس بچی میں عمر کے لحاظ سے غیر معمولی صلاحیتیں محسوس ہوتی ہیں۔ یہ عام بچوں سے بہت ذہین ہے اور بہت جلد بات سیکھ جاتی ہے۔اس کی والدہ اسے بیت الخلاء جانے سے پہلے بیت الخلاء کی دعا پڑھواتی ہے، یہ پہلے بیمار رہتی تھی جب سے یہ دعا پڑھنا شروع کی ہے صحت مند ہو گئی ہے۔ حضرت جی یہ سب کچھ آپ کی وجہ سے ہے، آپ نے ہمیں ان اعمال اور برکتوں کے نظام کے ساتھ جوڑا ہے جس کی وجہ سے ہماری نسلیں دین و دنیا میں ترقی کر رہی ہیں۔