Search

خواتین کی اولاد نہ ہونا اور حمل بار بارضائع ہوجا نا ایک ایسا مسئلہ ہےجس کی وجہ سے گھر کی خوشیاں ہمیشہ ادھوری رہتی ہیں،اکثر خواتین کا حمل کسی بیماری، جادویا بندش کی وجہ سےضائع ہو جاتا ہے۔میری خالہ کی بیٹی کو بھی یہی مسئلہ تھا۔ اس نے حمل کی حفاظت کے لیے عبقری میں ایک عمل پڑھا اور کیا ۔ اللہ نے انہیںبیٹا دیا‘ الحمداللہ۔یہ عمل کرنے سے پہلے اُس کے 3حمل ضائع ہوچکے تھے۔ میں نے خود یہ عمل دورانِ حمل کیا۔ حمل میں مجھے ایک دن میں 30-40الٹیاں آتی تھیں اور میں ایسی ہوجاتی تھی جیسے جسم میں سے جان نکل گئی ہو مگر اللہ نے بیٹی دی اور تندرستی والی دی‘الحمداللہ۔عمل یہ ہے کہ جب حمل ہوجائے تو ایک کالی ڈوری حاملہ پیٹ کے سائز کی لے ‘اُس پر 40دفعہ آیت الکرسی اِس طرح پڑھنی ہے کہ ہر دفعہ آیت الکرسی پڑھ کر اُس ڈوری پر ایک گرہ دینی ہے اِس طرح 40دفعہ آیت الکرسی اور 40گرہیں اور پھرحاملہ یہ ڈوری اپنے پیٹ پر باندھ لے اور پورے9ماہ تک باندھے رکھے، ڈلیوری کے بعد یہ ڈوری اتار دیں۔ انشاءاللہ حمل کی حفاظت ہوگی اور اللہ صحت، تندرستی والی بہت پیاری اولاد عطا فرمائے گا۔اس کے علاوہ خوبصورت اور صحت مند اولاد کے لئے اپنا ایک اور تجربہ بتاتی ہوں۔تمام والدین کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ اولاد صحت منداور خوبصورت ہو‘ اس کے لئے میں نے ایک عمل کیا جس کا بہت زبردست رزلٹ ملا۔ مجھے جب دوسری بار حمل ہوا تو میں نے 129دفعہ سورۃ کوثر کو دوران حمل روزانہ پڑھا اوراس کے ساتھ درود تاج طاق تعدار میں تین ، پانچ یا سات مرتبہ روزانہ پڑھتی تھی‘ اللہ نے مجھے خوبصورت بیٹا دیا۔ہر خاتون کو خوبصورت اور صحت مند اولاد کے لئے یہ عمل ضرور کرنا چاہیے۔(نزہت عمران ۔راولپنڈی )