السلام علیکم!مجھے ذہنی کوفت اور ہر وقت بے جا سوچوں نے گھیرا ہوتا تھا، جسم پر بیماری اور سستی چھائی رہتی تھی۔ میںنے عبقری رسالے سے دیکھ کر روزانہ سونے سے پہلے مراقبہ کرنے کا معمول بنا لیا۔ جب مراقبے میں تصور کرنا شروع کیا کہ آسمان سے نور میرے جسم میں داخل ہو رہا ہے پہلے تو اس تصور کو جمانا مشکل ہوتا تھا لیکن وقت کے ساتھ میرا یہ تصور بہت پختہ ہو گیا ۔ مجھے یہ محسوس ہونے لگا کہ نور میرے جسم میں داخل ہو کر میری جسمانی، نفسیاتی اور روحانی بیماریوں اور روگوں کو دھو کر نکال رہا ہے۔ مراقبے کے زبردست نتائج ملے اوراب میں پہلے سے بالکل الگ اور نکھرا ہوا انسان بن چکا ہوں۔مراقبے کی لذت الفاظ میں بیان نہیں ہو سکتی۔(ریحان سعید، کراچی)