Search

چار سال سےعبقری دواخانہ کی ادویات استعمال کر رہا ہوں۔مجھے کافی عرصہ سے بدہضمی کا مرض تھا‘ بھوک نہ لگتی تھی اور اکثر بیمار رہتا تھا ‘عبقری دواخانہ کی یشفین شفاء(پرانا نام: ستر شفائیں) استعمال کرنے کی وجہ سے میں صحت یاب ہو ا۔روزانہ ایک بار یہ دوا استعمال کرتا ہوں جس وجہ سے مختلف بیماریوں سے حفاظت رہتی ہے۔گزشتہ ماہ یہ دوا لینے عبقری ایجنسی ہولڈر کے پاس گیا۔ انہوں نےبتایا یہ دوانئی پیکنگ میں تیار ہو رہی ہے ‘کچھ وقت لگے گا مگر ایسی ہی ایک دوا ہمارےبڑوں کی تیار کردہ اور اس کی تاثیر بھی زیادہ ہے۔میں نے ان سے وہ دوا لی اور شام کو پہلی خوراک استعمال کی تو رات بھر سو نہ سکا‘قے اور دست آنا شروع ہو گئے‘صبح ہسپتال جانا پڑا‘بڑی مشکل سے طبیعت سنبھلی۔ایجنسی ہولڈر نے یہ کہہ کر بات ٹال دی کہ کچھ دوائیں کچھ لوگوں کو موافق نہیں آتی جبکہ اس دوا سے کسی خراب چیز کی بدبو آرہی تھی جس وجہ سے اسے پھینک دیا۔ ایک ہفتہ بعد جا کر میری طبیعت ٹھیک ہوئی۔
قارئین! آپ سے درخواست ہے کہ ایجنسی ہولڈر کےمیٹھی باتوں کے بہکاوے میں ہر گز نہ آئیں‘ صرف عبقری دواخانہ کی تیارکردہ ادویات اور مصنوعات ہی خریدیں ورنہ میری طرح آپ بھی پچھتائیں گے۔ (شفیق محمد‘ راولپنڈی)