Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!چند سال پہلے کسی حاسد نے کالے جادو کے ذریعے ہمارے چولہے کی آگ باندھ دی‘ ہمارے چولہے میں خشک لکڑیاں جلانے کے باوجود بھی آگ کی بجائے دھواں ہی نظر آتا تھا‘ روٹی پکانے میں بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا‘ہمیں کسی نے روزانہ ایک مرتبہ سورۂ بقرہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے گھر کے چاروں کونوں میں چولہے پر چھینٹیں مارنے کا کہا۔ ہم نےکیا‘ الحمدللہ! اب دوبارہ سے حالات معمول پر آگئے ہیں۔اس جادو کے ذریعے لوگوں کے روزگارباندھ دئیے جاتے ہیں خاص طور پر جن کا کاروبار ہوٹل کا ہو۔(ثریا جبیں،گوجرانوالہ)