Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ گزشتہ تین سال سے مسلسل پڑھ رہے ہیں‘ الحمدللہ! اس شمارے نے ہمیں بہت کچھ سکھایا ہے۔ اسم اعظم کا روحانی دم بھی تسبیح خانہ سے کروایا ہے‘ دم والا تیل پاؤں کے تلوؤں پر روزانہ رات کو لگانے سے جسم کادرد‘ تھکاوٹ دور ہوجاتی ہے اور نیند بہت شاندار آتی ہے‘ خاص بات کہ ازدواجی زندگی بہت ہی بہتر ہورہی ہے۔ میں روزانہ تلوؤں پر تیل لگاتا ہوں بہت فائدہ پاتا ہوں۔میرے ایک دوست کو بواسیر تھی‘ ایک دن اس کو شدید تکلیف تھی‘ میں نے اسے خالص دیسی گھی چار چمچ نیم گرم لے کر اس میں ایک چمچ پسی ہوئی کالی مرچ ملا کر پینے کو کہا۔ اس نے پیا تو اس کی تکلیف دور ہوگئی۔ یہ سوتے وقت لینا ہے۔ یہ ٹوٹکہ میری اہلیہ نے اپنی دادی سے سنا تھا‘ ہمارے خاندان کا آزمودہ ٹوٹکہ ہے۔ یہ ایک دن چھوڑ کر استعمال کریں‘ صرف تین مرتبہ پئیں۔ یعنی چھ دن میں تین مرتبہ پینا ہے۔ (محمد سجاد ظریف‘ میانوالی)