والدہ تندرست‘ فرسٹ پوزیشن اوروساوس ختم
دل کو سکون اور بوجھ اترگیا:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے دماغ میں الٹے گندے خیالات وساوس آتے تھے ہر چیز کے بارے میں‘جب سے اسم اعظم کا دم کروایا ہے اب نہیں آتے‘ اب ہر چیز کے بارے میں اچھی سوچ آتی ہے۔ دل ہلکا ہلکا رہتا ہے جو جسم پر بوجھ بوجھ رہتا تھا اب نہیں ہے۔ یہ سب اسم اعظم کے دم کے نتیجہ ہے۔جب سے میں نے یَابَاعِثُ یَانُوْرُ رات کو دل پر ہاتھ رکھ کر گیارہ مرتبہ اوّل آخر درود شریف کے ساتھ پڑھنا شروع کیا ہے پہلے ہارٹ اٹیک کی ہر وقت ٹینشن تھی اب نہیں ہے۔ (حق نواز، نوشہرہ)
بیمار والدہ تندرست:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری والدہ کی طبیعت ہر وقت خراب رہتی تھی بہت علاج کروایا لیکن کوئی فرق نہیں پڑا۔ ہمیں کسی نے عبقری تسبیح خانہ کے بارے میں بتایا میں اپنی والدہ کو تسبیح خانہ لے کر آیاجہاں آپ نے بتایا کہ آپ نے ایک وظیفہ بتایا اور ساتھ دم کروانے کا حکم دیا۔ میں اپنی والدہ کر ہر ماہ اسم اعظم کے روحانی دم پر لے کر حاضر ہوتا ہوں‘ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پہلے سے ان کی طبیعت کافی بہتر ہے ۔(الف‘ لاہور)
امتحان میں فرسٹ پوزیشن کیلئے دم کروائیے:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ سلامت رکھے‘ میں ہر ماہ اسم اعظم کا روحانی دم
اس نیت سے کرواتی ہوں کہ میرا فرسٹ ایئر میں رزلٹ بہت اچھا آئے‘ اللہ کے فضل و کرم سے میرا رزلٹ میرے گمان سے بھی اچھا آیا‘ میں نے اپنے ادارے میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور آئندہ بھی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ کامیابی کیلئے دم بھی کروارہی ہوں اور درس بھی سن رہی ہوں۔ (زینب‘ فیروزوالہ)