محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! آپ کا رسالہ ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ دو بچے‘ دونوں بیمار ہیں‘ میں خود بھی ٹھیک نہیں رہتی‘ اوپر سے خاوند مجھے کچھ بھی خرچہ نہیں دیتے۔گھر کرائے کا‘ٹیچنگ بھی کرتی ہوں‘ سارا خرچہ خود اٹھایا ہوا ہے‘ خدارا کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں تاکہ میرے شوہر کام کرنا شروع کریں اور مجھے خرچہ دینا شروع کردیں۔ (پ،اٹک)
جواب: وظیفہ یہ ہے:۔1۔صبح 313 بار اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ۔2۔رات کو 313 بار یَامُسَبِّبَ الْاَسْبَابِ (بعد نماز عشاء)مقصد کا سخت تصورکرکے آپ اورآپ کے تمام گھر والے روزانہ پڑھیں۔