میرے دوست کے بیٹےنے تقریباً تین ماہ قبل انجینئرنگ میں ڈپلومہ حاصل کیا اور جاب کیلئے پریشان تھا ‘روزانہ اپنی والدہ کے قدموں میں بیٹھ کر دعا کی درخواست کرتا۔ اب والدہ بھی بیٹے کو پریشان دیکھتے دیکھتے خود پریشان ہوگئی جنہوں نے اپنی پریشانی کا تذکرہ بذریعہ فون اہلیہ سے کیا چنانچہ اہلیہ نے شیخ الوظائف کا بتایا ہوا عمل سورئہ والضحیٰ اوّل آخر تین تین بار درود پاک ہر ’’ک‘‘ پر 9-9بار یَاکَرِیْمُ پڑھنے اور اپنے مقصد کا تصور کرکے کریم سے مانگنے کی ترکیب بتلاکر یقین دلایا کہ آپ یکسوئی سے صرف پانچ دن پڑھیں انشاء اللہ مسئلہ حل ہوگا۔ چنانچہ ایک ہفتہ بعد ان کی مسز کا فون شکریہ کے لیے آیا اور بتلایا کہ سورئہ