محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ ہم پر تا دیر قائم و دائم رکھے۔ تقریباً تین چار سال پہلے ہمارا تعارف عبقری سے ہوا تعارف کیا ہوا کہ بس ہم عبقری کے دیوانے ہوگئے ہر ماہ شدت سے عبقری کا انتظار رہتا ہے جس جس نے عبقری دیکھا بس اس کا دیوانہ ہوتا چلا گیا۔آپکا درس ہر وقت ہمارے گھر چلتا رہتا ہے۔ عبقری اور آپ کے بتائے ہوئے وظائف اور اعمال سے ہم نے بے حد نفع پایا اور ہماری ڈھیروں مشکلات حل ہوئیں۔
اگر کسی کے چہر پر دانے، پھنسیاں یا داغ دھبے وغیرہ ہوں تو تین دفعہ بسم اللہ اللہ اکبر اور ایک مرتبہ یہ آیت اَمْ اَبْرَمُوْآ اَمْرًا فَاِنَّا مُبْرِمُوْنَ‘‘ پڑھ کر شہادت والی انگلی پر لعاب لگا کر اس پر دم کرکے متاثرہ جگہ پر لگائیں۔ انشاء اللہ سوفیصد رزلٹ پائیں گے۔ میرا آزمودہ عمل ہے۔ وضو کے بعد یہ عمل زیادہ پرتاثیر ہے یقین کیجئے میں نے آج تک دانے، داغ دھبوں وغیرہ کے لیے کوئی مرہم یا کریم استعمال نہیں کی۔ بس یقین سے یہ عمل کیا اور بہت جلد نفع پایا۔ (شہناز رشید، مری)