Search

ایک نسخہ ایک وظیفہ ارسال خدمت ہے‘ یہ نسخہ ہر مرض کیلئے شافی ہے‘ھوالشافی:حالیوںکے بیج‘ اجوائن‘ کلونجی‘ میتھی کے بیج ہموزن لے کر صاف کرکے ایک بوتل میں رکھ لیں‘ رات سوتے وقت ایک چمچ تقریباً پانچ ماشہ سادہ پانی کے ساتھ کھالیں‘ ہر مرض کیلئے شافی ہے۔نوٹ: بیجوں کو نہ پیسنا ہے نہ ہی منہ میں چبانا ہے بلکہ سالم ہی کھانے ہیں۔
جریان کیلئے وظیفہ: بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھ کر یَاشَافِیْ، یَاکَافِیْ، یَا وَدُوْدُ، یَارَحِیْمُ تین تین مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پئیں۔کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے اس طرح پانی پئیں۔ (محمد آصف چیمہ‘ ڈسکہ)