محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ میں بارش کے پانی کا عمل اور اس کے فوائد پڑھے۔ میری والدہ عرصہ درا زسے علیل تھیں مگر جب بارش کے پانی کا عمل کیا تو پہلے ہی دن میری والدہ نے پانی پیا‘ رات کو سوئیں تو میری والدہ بتاتی ہیں کہ رات کومیری ناک میں جلن جیسے کسی نے ناک میں سرخ مرچیں ڈال دیں اور شدید جلن شروع ہوگئی میں نے آیۃ الکرسی پڑھنا شروع کردی‘ پڑھتے پڑھتے محسوس کیا کوے کی چونچ والی بلاجسے چڑیل کہوں‘ نکل کر بھاگی اور کھڑکی کے باہرجاکر کھڑی ہوگئی۔ استعمال جاری ہے‘ میری والدہ اب بالکل تندرست ہیں۔عمل یہ ہے: بارش کے پانی پر 70مرتبہ‘ سورۂ فاتحہ،آیت الکرسی 70 مرتبہ‘ معوذتین 70 مرتبہ پڑھنی ہے۔ پھر یہ پانی پینے‘ آٹا گوندھنے اور ہنڈیا میں استعمال کریں۔(ج‘ اسلام آباد)