Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ایک روحانی تجربہ آپ کے سامنے بیان کروں گا میرے گردے میں آج سے دو سال پہلے بہت تکلیف تھی آپریشن بھی ہوا پتھری نکلی پیشاب بند ہونے کی وجہ سے آپریشن ہوا تھا پھر اس کے بعد بھی تکلیف رہتی تھی اور بہت درد ہوتا تھا اب قریباً دو سال سے میں آپ کے درس سن رہا ہوں اور اس وقت میں نے آپ کے بیان میں سورہ فاتحہ کی بہت فضیلت سنی بس میں نے سورئہ فاتحہ پڑھنا شروع کی جب بھی مجھے درد معلوم ہوتا میں سورئہ فاتحہ پڑھ کے گیارہ مرتبہ اس جگہ ہاتھ رکھتا تو اللہ پاک کے فضل و کرم سے آرام آجاتا اور اوّل آخر درود شریف بھی پڑھتا تھا۔ پھر ایک دن بہت درد ہوا اور یہی سورئہ فاتحہ کا عمل کرنے سے پتھری بھی نکل گئی اور مکمل آرام ہوگیا۔ اس کے بعد دوبارہ درد نہیں ہوا۔ اللہ پاک آپ کو لمبی زندگی عطا فرمائیں۔ (محمد عثمان فاروق، دریا گلی مری)