Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! خدا کے واسطے میری مدد کریں‘میری شادی کو ساڑھے پانچ سال ہوگئے ہیں اور رب کریم نے مجھے چار بچے دئیے مگر وہ نہ رہ سکے۔ حمل میں میرا بلڈپریشر ہائی ہوجاتاہے اور بچہ ٹائم سے پہلے یا تو پیٹ میں فوت ہوجاتا ہے یا اگر پیدا ہوبھی جائے تو تین سے چار روز میں فوت ہوجاتا ہے۔ خدارا مجھے کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں کہ اللہ کریم مجھے کوئی اماں کہنے والا بھی دے۔لوگ کہتے ہیں کہ آپ پر اثرات ہیں‘اب سسرال والے بھی منحوس کہتے ہیں اور شوہر کو مشورہ دیتے ہیں ایسی عورت کو طلاق دیدو۔میں درد اور تکلیف سہہ کر تھک گئی ہوں۔ (ن،سیالکوٹ)
جواب:آپ سارا دن سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھیں‘ اس کا چند دنوں میں سوا لاکھ مکمل کریں‘ اسی طرح ایک، تین، پانچ، سات، نو سوالاکھ کریں۔ جتنا زیادہ پڑھیں گےاتنی جلدشفاء یابی میسر ہوگی۔اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کا ’’پوشیدہ کورس‘‘ ضرور استعمال کریں۔ دوران حمل پیدائش تک استعمال کرسکتی ہیں۔