محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو مزید عزت دے۔ میں اپنا ایک انتہائی اہم مسئلہ لے کر حاضر ہوئی ہوں‘ ہم تین بہنیں ہیں‘ ہمارا کوئی بھائی نہیں‘گھر میں غربت کاڈیرہ ہے‘ میرے والد افیم کے عادی ہیں‘ جس دن انہیں نشہ نہ ملے ان کی طبیعت خراب ہونا شروع ہوجاتی ہے‘ مزید ان کی انتڑیاں خشک رہتی ہیں ‘ میرے والد کا گلہ خشک رہتا ہے‘ بعض اوقات تو سانس رکنا شروع ہوجاتا ہے۔ہمارے لیے سب کچھ ہمارے والد ہی ہیں۔خدارا ہمیں کوئی ایسا وظیفہ‘ اسم بتائیے کہ میرے والد یہ نشہ چھوڑ کر دوبارہ صحت مند زندگی کی طرف لوٹ آئیں اور ساتھ کوئی دوا یا نسخہ بھی بتائیے۔اللہ کریم آپ کو اسی طرح لوگوں کے دکھ دور کرنے کا صلہ دے۔ آمین! (رمشا‘ خانیوال)
جواب:آپ تمام گھر والے اپنے والد کا سخت تصور کرتے ہوئے روزانہ سارا دن سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں صرف یَامَانِعُ پڑھیں۔ اس کے علاوہ صبح و شام گیارہ تسبیح یَاقَہَّارُ اول و آخر سات مرتبہ درودشریف کےساتھ پڑھیں۔