Search

گھرمیں یا دکان میں سایہ ہو،جنات کی نظرہو، خواب میں جنات آکر ڈراتے ہوں ،وقت بے وقت کسی کے اوپر جنات کی حاضر ی ہوجاتی ہوگھرمیں چیخ وپکار کا سماں بن جاتا ہو،جنات بھی اڑیل قسم کے ہوں جو جانےکا نام نہ لیتے ہوں ‘ایسے افراد کوچاہیے کہ وہ خو دیا ان کی طرف سےگھر کا کوئی مخلص فرد اس عمل کو کرے۔عمل کا طریقہ:سورہ تغابن کو 3مرتبہ اول و آخردرود شریف کےساتھ 21یا41روز پڑھ کرپانی پر دم کرے اور اس پانی کو دو حصوں میں تقسیم کرکے ایک حصہ تمام گھر والے پی لیں اور دوسرا حصہ مکان کےچاروں کونوں میں چھڑک دیا جائے۔