Search

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میں انتہائی پریشانی کی حالت میں آپ کو خط لکھ رہا ہوں۔ پتہ نہیں میرے ساتھ ہی ایسا کیوں ہے؟ یہ بربادی مجھ پر ہی کیوں نازل ہے۔ نہ روزگار ملتا ہے نہ نوکری ہے‘ نہ شادی ہورہی ہے‘ عاملوں کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک چکا ہوں‘اب تو میں محتاجی کی طرف جانا شروع ہوگیا ہوں‘ زندگی برباد ہوچکی ہے‘ نہ آگے پڑھائی کرسکا‘ میٹرک تک تعلیم حاصل کی‘ کوئی بھی شخص میری مدد کرنے کو تیار نہیں‘ نہ کہیں سے پیسہ ملتا ہے کہ اپنا کاروبار شروع کرسکوں‘ ایسا کوئی وظیفہ بتادیں کہ میں کروڑپتی انسان بن جاؤں۔(کامران مصطفیٰ‘ رحیم یارخان)
جواب:سورۂ والضحیٰ بمع بسم اللہ ایک بار‘ اول و آخر تین بار درود شریف اور سورۂ کے ہر’’ک‘‘پر 9 باریَاکَرِیْم پڑھنا ہے۔ یہ عمل ہر نماز کے بعد ایک بار یا صبح وشام ایک ایک بار کریں۔اگر فجر سے پہلے کرلیں تو زیادہ فائدہ ورنہ جس وقت کریں‘ جتنا زیادہ کریں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ سارا گھر کرے ورنہ جتنے زیادہ افراد کرسکیں کرسکتے ہیں۔ عمل کرتے ہوئے مقصد کا تصور کریں‘ نو مقاصداکٹھے بھی تصور میں رکھ سکتے ہیں۔ عمل 9 دن کرنا ہے اگر کام نہ ہو تو پھر دوبارہ سے 9دن کاعمل شروع کرنا ہے۔ اسی طرح 9،9 دن کا عمل کرتے رہیں۔