محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! اللہ پاک آپ سب کو ہر لمحہ خوش رکھے۔ آمین!۔گزارش ہے کہ بہت ہی مسائل ہیں‘ گھڑی سازی کا کام کرتا ہوں‘ پٹھے اکڑجاتے ہیں‘ درد کرتے ہیں‘ دکان پر دن بدن کام کم ہوتا جارہا ہے‘ کوئی جادو‘ ٹونہ یا کوئی اور مسئلہ کوئی آسان سا حل بتادیجئے‘ کوئی اسم اعظم پڑھنے کیلئے دیجئے کہ رزق میں اضافہ ہو۔ (ا۔ح،ملتان)
جواب:مال و دولت میں برکت اور اضافے کیلئےاس درودِ کو ہر نماز کے بعد 11 بارپڑھیں ‘مال میں برکت پیدا ہو جائے گی۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُوْلِکَ وَ صَلِّ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ