محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو اور عبقری کو قیامت تک امت کی ہدایت کا ذریعہ بنائے رکھے‘آمین!عبقری رسالہ سے ایک وظیفہ یَامُمِیْتُ یَاقَابِضُ مُحَمَّدٌرَّسُوْل اللہ اَحْمَدُ رَّسَوْل اللہ ملا۔ ہم نے اپنے گھر کی نیت کرکے سارا دن وضو بے وضو ‘ پاک ناپاک ہر حالت میں سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں پڑھا۔اللہ کریم نے بہت کرم کیا ہے‘ اپنا گھر مل گیا ہے‘ صحت بھی اللہ تعالیٰ نے عطا کردی ہے۔ پھر بیٹے کی نوکری کا مسئلہ تھا‘ایم بی اے کیا ہوا ہے‘ دو سال سے کوشش کررہا تھا نہیں مل رہی تھی‘ اس کیلئے میں بہت پریشان تھی‘ گزشتہ سال نومبر میں ’عبقری روحانی اجتماع‘(روحانی چلہ) میں شرکت کی‘آپ کے درس سنے‘ اعمال میں شریک ہوئے‘خوب دعائیں مانگیں‘اسم اعظم کا روحانی دم کروایا۔ الحمدللہ جب یہاں سے گئے تو دل مطمئن تھا۔ اگلے ہی مہینے ملٹی نیشنل کمپنی میں نوکری مل گئی۔ (فرزانہ شاویز‘ لاہور)