Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!یہ نسخہ میرے دوست کا آزمودہ ہے۔ اس نسخے کے کچھ عرصہ استعمال سے عینک اتر جاتی ہے۔ نسخہ یہ ہے۔ ھوالشافی: سونف‘ گری اور چاول ہم وزن لے لیں۔ ترکیب: چاولوں کو اچھی طرح دھو کر سکھالیتے ہیں۔ جب سوکھ جائیں پھر تین چیزیں سونف‘ گری (ناریل) اور چاول کوٹ پیس کرسفوف بنالیں۔ خوراک: صبح نہار منہ ایک چمچ کھانے والا‘ پانی کے ساتھ استعمال کریں‘ ان شاء اللہ اللہ کے فضل سے نظر کی عینک اتر جائے گی۔میں یہ نسخہ خاص طور پر عبقری قارئین کے لیے لکھ رہاہوں‘میرے دوست نے صرف چند ہفتے مستقل مزاجی سے استعمال کیا۔ الحمدللہ! وہ آج مطمئن اور خوش ہے۔ قارئین! کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ (شوکت علی‘ ڈسکہ)