محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک کمپنی میں سیلز مین تھا‘ اچھی خاصی نوکری تھی‘ گھر کا سسٹم بہترین چل رہا تھا۔ پھر اچانک کمپنی ختم ہوئی اور اس نےتمام ورکرز کو فارغ کردیا ۔یہ پانچ سال پرانی بات ہے۔ اب گزشتہ پانچ سال سے در بدر دھکے کھارہا ہوں‘ مگر کہیں بھی نوکری نہیں ملتی‘ اگر کسی جگہ نوکری ملتی بھی ہے تو تنخواہ انتہائی کم بتاتے ہیں بعض ایسی کمپنیوں میں نوکری کی بھی مگر انہوں نے بھی نکال دیا۔ چوبیس گھنٹے پریشانی کی وجہ سے بازوؤں میں درد‘ ہڈیوں میں درد‘ غصہ بہت زیادہ آنا شروع ہوگیا ہے۔ (م، لاہور)
جواب:اَحْدَرْ سَصْطَعْ کَلْمُوْہ صبح و شام313 مرتبہ اول وآخر درودشریف 7مرتبہ پڑھیں۔وضو بے وضو سارا گھر پڑھے۔ جتنے زیادہ افراد پڑھیں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ اگر مسئلہ بہت مشکل ہو تو ہزاروں‘ لاکھوں کی تعداد میں پڑھیں۔ایک سوا لاکھ سے کئی سوا لاکھ کی تعداد بڑھائیں۔ باقی وظائف اگر آپ پڑھ رہے ہیں تو پڑھیں لیکن اس پر بہت زیادہ توجہ دھیان دیں۔
عمل مستقل مزاجی سے کریں چند دن کرکے گھبرا نہ جائیں۔ جتنی توجہ‘ دھیان ہوگا‘ اتنا نفع زیادہ ہوگا۔