محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک نسخہ ہے جو میں عبقری کی نذر کرنا چاہتی ہوں یہ مجھے کسی نے بتایا تھا پہلے میں نے اسے خود آزمایا اور اسے مفید پایا۔ اگر کسی کے سر میں شدید درد ہورہا ہوتو یہ ٹوٹکہ آزمائے تو سردرد فوراً ختم ہو جاتا ہے۔ھوالشافی: 7 عدد کالی مرچیں لے کر اسے چبا کر نگل لیں اور ساتھ نیم گرم دودھ کا ایک کپ پی لے سردرد منٹوں میں ختم ہو جائے گا۔ سردرد میں اگر سیب کھایا جائے تو اس سے بھی سردرد جاتا رہتا ہے۔(اقصیٰ جبین، لاہور)