Search

مجھے اپنے بڑوں پر اعتماد ہے! آئیں ہم اعتماد کی سند دیکھتے ہیں اور اعتماد کے حوالے تلاش کرتے ہیں۔
شیخ الوظائف قبرستان میں چیونٹیوں کو لنگر کیوں ڈالتے ہیں؟
حضرت شیخ شبلی رحمۃ اللہ علیہ مشہور ولی اللہ گزرے ہیں۔ ایک مرتبہ آپ رحمہ اللہ نے گندم خریدی اور بوری لے کر اپنے گائوں پہنچ گئے۔ جیسے ہی بوری کھولی تو ایک چیونٹی نظر آئی جو بہت بے چینی سے اِدھر اُدھر جانے لگی۔ آپ رحمہ اللہ اس چیونٹی کو پریشان دیکھ کر نہایت افسردہ ہوئے اور رات بھر سو نہ سکے اور صبح ہوتے ہی جہاں سے گندم لائے تھے وہاں اس چیونٹی کو چھوڑ آئے، اور فرمانے لگے کہ انسان سے یہ بات بہت بعید ہے کہ کسی چیونٹی کو بھی گھر سے بے گھر کرے۔فردوسی شاعر نے کیا خوب فرمایا:’’اس چیونٹی کو نہ ستا جو ایک دانہ کھینچنے والی ہے، اس لئے کہ وہ بھی جان رکھتی ہے اور جان ہر ایک کو پیاری ہوتی ہے۔‘‘
’’وہ شخص بڑا سیاہ باطن اور ظالم ہے جس کے ہاتھ سے کسی چیونٹی کو بھی دکھ پہنچے۔‘‘
آپ ذرا ان واقعات پور غور فرمائیں کہ جانوروں کے ساتھ خیر خواہی اور بھلائی پر کتنے لوگوں کو ولایت اور معرفت ملی یہ تو جانوروں کے ساتھ بھلائی کا انجام ہے دکھی انسانیت اور پریشان لوگوں کی جب خیر خواہی اور بھلائی کی جائے جو کہ اشرف المخلوقات ہے اس کی بھلائی اور خیر خواہی پر کیا ملے گا! میں اور آپ سوچ بھی نہ سکیں گے! آج کے بعد دکھی انسانیت، پریشان لوگوں کی خیر خواہی اور بھلائی کو ہم سب معاشرے میں بانٹنے والے بن جائیں۔ آمین۔

 

کیا شیخ الوظائف کے وظائف کی کوئی سند ہے؟ جاننے کیلئے فیس بک پیج وزٹ کریں

facebook.com/akabirparaitmad