محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ کے حکم سے جب سے آپ اور عبقری کا ساتھ ملا ہے زندگی میں جسمانی و روحانی سکون آگیا ہے۔روحانی اجتماع میں شرکت کی اس کی بعد سے میں اور میری بیٹیاں تسبیحات سے جڑ گئے ہیں۔ بسم اللہ کی تسبیح دونوں بیٹیاں رات کو کرتی ہیں۔ بڑی بیٹی سورۂ والضحیٰ کی آیت نمبر پانچ کی ہر نماز کے بعد ایک تسبیح اور چھوٹی بیٹی یَاحَسِیْبُ والی تسبیح شروع کی جس سے اس کا پڑھائی میں دل لگ گیا۔اپنے شوہر کے کاروبار میں ترقی کے لیےیَاحَیُّ یَاقَیُّومُ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ بِرَحْـمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ 313 مرتبہ پڑھتی ہوں اللہ کا بڑا کرم ہے کاروبار میں برکت ہوئی۔ شوہر کو یرقان ہوگیا میں نے انہیں ہیپاٹائٹس نجات سیرپ استعمال کروایا اللہ کا شکر ہے مرض ختم ہوگیا۔ پچھلے ماہ کسی بات کو لے کر میرا جھگڑا شوہر سے ہوا جس وجہ سے ہماری ایک ماہ بول چال بند رہی۔ عبقری کے شمارہ میں میں نے بیت الخلاء والی دعا کا پڑھا اور اس عمل کا تجربہ کامیاب رہا، شوہر نے مجھ سے معذرت کی اب ایسی محبت ہوگئی ہے جیسے کبھی لڑائی ہوئی ہی نہیں تھی۔ (عاصمہ، اسلم، لاہور کینٹ)