محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری عمر 22 سال ہے اور میراچہرہ دیکھنے کے قابل بھی نہ تھا کیونکہ رنگ گورا کرنے والی طرح طرح کی کریموں کے استعمال سے میں نے خود ہی اپنے چہرے کو تباہ کر رکھا تھا جس کی وجہ سے میں اکثر اپنے چہرے کو ڈھانپ کر ہی رکھتی تھی ۔ اور اگر کوئی خاندان میں شادی آگئی ہے تو میں نہیں جاتی تھی ۔ دن رات ایک ہی سوچ کہ چہرے کا کیا کروں؟ میری اکیڈمی کی ٹیچر نے مجھے عبقری دواخانے کے بارے میں بتایا کہ وہاں جائو ان شاء اللہ شفاء مل جائے گی۔ میں نے بڑی مشکل سے اپنی والدہ کو وہاں جانے کے لیے راضی کیا اور اگلی صبح میں اور میری والدہ مریدکے سے عبقری دواخانے پہنچیں جہاں ٹوکن لینے کے بعد انتظار کیاباری آنے پر اسسٹنٹ حکیم صاحب سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھے چہرے پر لگانے کے لیے دیسی کریم اور کھانے کے لیے چہرہ شفاء سفوف دیا۔ اور مجھے اس دوائی اور کریم پر اتنا یقین تھا کہ مجھے اس سے لازمی شفاء ملے گی۔ دیسی کریم کے دس دن استعمال سے ہی میرے چہرے کے دانے کالے ہونے شروع ہوگئے دو ڈبی دیسی کریم اور چہرہ شفاء کے استعمال سے ایک ماہ کے اندر اندر مجھے میرے دانوں سے نجات مل گئی اور آئندہ کے بعد میں نے مکمل توبہ کرلی کہ میں بازاری کریموں سے کوسوں دور رہوں گی ۔(افشاں، مریدکے)