Search

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میری کریانہ کی دکان ہے! کاروبار بالکل ختم ہوتا جارہا تھا‘ گاہگ بہت کم آتے تھے۔ عبقری کے وظائف پڑھتا تھا لیکن غفلت سے وجہ سے چند دن پڑھنے کے بعد چھوڑ دیتا، میں وظائف سے بھی نااُمید ہوچکا تھا۔سات مارچ کو ہجویری محل کے’’ آستانہ منت مراد ‘‘کا افتتاح ہوا تو وہاں جا کر میں نے ’’اسمائےحسنیٰ کے جلوے‘‘کا عمل دیکھااور دل میں ایک آواز آئی کہ تیرے مسئلے کا حل یہی عمل ہے۔7 مارچ کے بعد میںنے ترتیب بنا لی کہ ہر اتوار کو ’’آستانہ منت مراد‘‘ جاکر یہ عمل کرتا۔آج ساتویں اتوار ہےمیں ابھی یہ عمل کرکے آیا ہوں اور دوکان میں بیٹھا آپ کو خط لکھ رہا ہوں،الحمدللہ گاہکوں کی ریل پیل ہوگئی ہے۔ اس عمل کے باقی فائدے آئندہ خط میں لکھوں گا۔(محمد افضل، لاہور)