Search

السلام علیکم حضرت حکیم صاحب! میری اہلیہ کینسر کی آخری سٹیج پر پہنچ چکی تھی،اس کے علاج کروا کروا کر میرا تمام سرمایہ ختم ہوگیا۔پورےملک کا کوئی ڈاکٹر‘حکیم ‘پیر نہیں چھوڑا۔ سب کو منہ مانگے پیسے دیئے لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔ میرے دو چھوٹے بچے ہیں ‘میں ہر وقت پریشان رہتا تھااور اللہ پاک سے رو رو کر دعا کرتا تھا ۔ایک دن میری ہمسائی نے مجھے کہا کہ آپ اپنی بیوی کو لے کر عبقری ہجویری محل کے’’ آستانہ منت مراد‘‘ جائیںآپ کے مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل مل جائے گا۔ میں نےآخری کوشش سمجھتے ہوئے بیوی بچوں کو گاڑی میں بیٹھایا اور اتوار کے دن صبح صبح ہی آستانہ منت مراد پہنچ گیا۔ وہاں منتظمین نے ہمیں مشورہ دیا کہ آپ آستانہ منت مراد کا ’’سورۂ رحمٰن کی شفائیہ تھیراپی‘‘ والا عمل کریں‘ اس عمل سے کینسر ختم ہوجاتا ہے۔ میں نے 21 دن اپنی اہلیہ کو آستانہ منت مراد لے جاکر’’سورۂ رحمٰن کی شفائیہ تھیراپی‘‘ والا عمل کروایا جس سےبیماری میں حیرت انگیز طور پر کمی واقع ہوگئی۔ڈاکٹر حیران تھے کہ یہ موت کے منہ سے کیسے واپس آگئی؟اب الحمدللہ بیوی پہلے سے بہت صحت یاب ہے بیماری آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہے۔(سلطان محمود،شیخوپورہ)