(۱) ٹوٹی ہوئی کنگھی سے بال ٹھیک کرنے سے گھر میں نحوست ہوتی ہے۔
(۲)دسترخوان پھٹا ہو اس پر کھانا کھایا جائے تو افلاس آتا ہے فوراً اس کو سلائی کرلیں۔
(۳)ٹوٹی ہوئی پلیٹوں میں کھانا کھانا بدنصیبی کی علامت ہے۔
(۴)گھسی ہوئی جھاڑو دینے سے غم آتے ہیں۔
(۵)ٹوٹا ہوا جوتا استعمال کرنے سے ترقی نہیں ہوتی۔
(۶)دیواروں پر لگے مکڑی کے جالے بدنصیبی کی علامت ہیں۔
(۷)زیادہ تھوکنے سے چہرے کا رنگ پھیکا پڑجاتا ہے۔
(۸)ناپاک کپڑوں میں سونے سے روحانی قوت پامال ہوتی ہے۔
(۹)جنابت کی حالت میں روٹی کھانا افلاس پیدا کرتا ہے مجبوری ہوتو تیمم کرلیں۔
(۱۰)جھوٹ سے خیر و برکت اُڑ جاتی ہے۔
(۱۱)میلے کپڑے پہننے سے صحت پر برا اثر پڑتا ہے۔
(۱۲)صبح دیر تک سونا بدنصیبی لاتا ہے۔
(۱۳)الٹے ہوکر سونا شیطان کی تقلید ہے۔
(۱۴)سیدھے لیٹنا مُردوں کی علامت ہے۔
(۱۵)دائیں کروٹ لیٹنا سنت ہے۔(م،ش، میلسی)