محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ واقعی دکھیاروں کے دکھ ٹال رہا‘ اس کاوش میں ‘ میں بھی اپنا حصہ شامل کررہی ہوں۔پھوڑے پھنسیاں جو بڑھتے بڑھتے گڑھ کی شکل اختیار کرجاتے ہیں ان کے لیے لیپ کا ایک ٹوٹکہ ہے جو میرے خاندان میں عرصہ دراز سے استعمال ہورہا ہے۔ ہمارے خاندان میں کسی کو بھی پھوڑے یا پھنسی نکلے تو یہ لیپ لگاتے ہیں‘ ایک دو دن مسلسل لگانے سے پھوڑے ختم ہو جاتے ہیں‘ اس لیپ کی تیاری بہت آسان ہے۔ مروا کے آٹھ پتے ، تل ایک چمچ، چینی ایک چمچ تمام کو پیس کر اس میں ایک چمچ آٹا اور گھی مکس کرکے لیپ بنالیں۔ کپڑے کو پٹی کی شکل بناکر گول لیپ بناکر پھنسی پر باندھ لیں ایک دن میں پھٹ جائے گی۔ (سلطانہ، کنڈیارو)