(نادیہ خضر، گوجر خان)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ کریم آپ کو اور آپ کی نسلوں کو دنیا و آخرت کی تمام رحمتیں اور برکتیں نصیب فرمائیں اور آپ کو اس تمام کار خیر کا اجر خود اپنی قرب خاص سے عطا فرمائے (آمین)۔ عبقری رسالے کے دو عدد پرانے ایڈیشن اپنے ابوجی کی بیماری کے دوران ان کے توسط سے پڑھے ان کے ساتھ روحانی اور کچھ جادو کا مسئلہ تھا وہ اپنے طور پر گھر والوں سے چھپ کر بہت علاج کرواچکے تھے۔ الحمدللہ خود بھی اہل علم اور باعمل لوگوں میں ہیں۔ لیکن کچھ افاقہ نہ ہوا تو شاید کسی دوست کے وسیلے سے عبقری کا کوئی پرانا شمارہ گھر لے آئے جس میں حقے کے پانی سے غسل کا عمل لکھا توہ وہ کرنے سے الحمدللہ ایک ہی بار میں انہیں کافی فرق محسوس ہوا۔ اب عبقری رسالہ ہر ماہ ہمارے گھر آتا ہے۔ حقے کے پانی سے غسل کا طریقہ کچھ یوں تھا: ہر منگل کو دن بارہ بجے تک یہ غسل کرنا ہے۔ غسل میں آپ نے پہلے صابن وغیرہ سے نہانا ہو تو نہالیں صاف ہونے کے بعد سادہ پانی سے آدھی یا پوری بالٹی ۔ پھر اس میں نہانے والا برتن جو بالٹی سے پانی نکالنے کیلئے استعمال کرتے ہیں حقے کے پانی سے بھر کر اس بالٹی میں مکس کردیں پھر آپ نے صرف اسی پانی سے غسل کرنا ہے۔ پورا سر اچھی طرح تر ہوجائے اور پورا جسم اس پانی سے دھل جائے۔ غسل کے بعد آپ نے کوئی پاؤڈر پرفیوم‘ خوشبودار صابن استعمال نہیں کرنا‘ غسل کے بعد حقے کے پانی کی جو بو ہے وہ جادو ٹونے کی کاٹ کرتی ہے‘ غسل کے فوراً بعد گیارہ‘ اکیس‘ اکیاون‘ ایک سو ایک روپے جتنی توفیق ہے وہ خیرات کردیں۔ ہر منگل دن بارہ بجے تک چڑھتے سورج کے وقت چار منگل کرنا ہے۔ زیادہ بھی کرسکتے ہیں۔