السلام علیکم! میں عبقری بڑے شوق سے پڑھتا ہوں ۔ میرے پاس ایک دانت درد دور کرنے کا ٹوٹکہ ہے جو میں عبقری پڑھنے والوں کی خدمت میں پیش کرتا ہوں۔ ایک رات میرے دانت میں شدید درد ہونا شروع ہوگیا جس کی وجہ سے نیند بھی اُڑ گئی۔ میں نے پندرہ سے بیس لونگ لیے اور اس میں ایک گلاس پانی کا چوتھائی حصہ ڈال کر ہلکی آنچ پر ابالنا شروع کردیا جب ابال آگیا اور پانی کا رنگ ہلکا بھورا ہوگیا تو میں نے نیم گرم ہونے پر اس پانی سے کلیاں کرنا شروع کردیں جس سے دانت کا درد منٹوں میں ختم ہوگیا اور میں سکون کی نیند سو سکا۔ (محمد فہد، مظفر گڑھ)