Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو سدا سلامت رکھے۔ عبقری رسالہ سے لاکھوں انسانوں کے دکھ، مشکلات، بیماریاں اور مسائل حل ہورہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔میں تقریباً چار سال سے عبقری رسالہ پڑھ رہی ہوں ہر ماہ رسالے کا انتظار رہتا ہے پڑھ کر بڑا سکون ملتا ہے۔ اس میں دیئے گئے وظائف بھی کرتی ہوں اور ٹوٹکے بھی آزمائے ہیں جس سے مجھے بہت فائدہ ہوا ہے۔(۱) مئی 2018ء میں میرے بھائی کا بلڈپریشر لو ہوگیا تھا اس کو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ بلڈ پریشر ٹھیک نہیں ہورہا تھا ڈاکٹر بھی بے بس ہوگئے تھے میں نے حـٰمٓ لَایُنْصَرُوْن، یَاقَہَّارُ کھلا پڑھنا شروع کردیااور ہر پندرہ منٹ کے بعد اوّل آخر درود پاک کے ساتھ اذان دے کر بھائی کے کانوں میں پھونک مارنی شروع کردی ان وظائف اور اذان کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے میرے بھائی کو زندگی و صحت عطا فرمائی۔ تھوک پھینکا جسم کے دانے ختم ہوگئے:(۲)میں نے آپ کے رسالے سے پڑھا تھا کہ جس کسی کو کسی بھی قسم کا درد یا بیماری ہو اس کا تصور کرکے جب پیشاب کرنے جائے تو طہارت کرنے کے بعد اس درد یا بیماری کے ختم ہونے کا تصور کرکے تھوک دے بیماری یا درد ختم ہو جائے گا۔ مجھے پوشیدہ بیماری کا سامنا تھا جو کسی دوائی سے ٹھیک نہیں ہورہی تھی اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس ٹوٹکے کی وجہ سے بیماری کافی حد تک ٹھیک ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ میرے جسم پر دانے نکلتے تھےمیں نے نیت کرکے صرف ایک ہی بار تھوک پھینکا میرے جسم سے دانے ختم ہوگئے۔(میمونہ شوکت، ٹوبہ ٹیک سنگھ)