Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری سے تعارف جب نہ تھا تو گھر میں لڑائی جھگڑے، رزق کی تنگی، اولاد کی نافرمانی عام سی بات تھی پر جب سے عبقری رسالہ زندگی میں آیا ہے مسئلے مسائل سب حل ہوگئے ہیں۔(۱)میرے گھر میں رزق کی تنگی تھی لیکن جب سے میں نے بسم اللہ الرحمن الرحیم 800 بار روزانہ پڑھنا شروع کیا میرے رزق کی تنگی ختم ہوگئی۔ (۲)بسم اللہ کی برکت سے اولاد فرمانبردار ہوگئی ہے۔ (۳)اس کلام کی برکت سے میرے سارے گھریلو مسائل حل ہوگئے ہیں۔ (۴) دوانمول خزانہ نمبر1 اور2 جب سے پڑھنا شروع کیا ہے میرے وہ تمام مسائل حل ہوئے ہیں جن کا میں گمان میں نہیں کرسکتی تھی۔ گھر میں اور راشن میں بھی  برکت ہی برکت ہے۔ اللہ پاک عبقری کو تاقیامت قائم و دائم رکھے یہ دکھی دلوں کا واحد سہارا ہے۔ اللہ پاک آپ کو لمبی زندگی اور آپ کی نسلوں کو آباد رکھے۔(صبیحہ زوجہ ریاض، پشاور)