Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! درج ذیل ٹوٹکے ہمارے آزمودہ ہیں ‘ قارئین عبقری کیلئے درج ہیں:۔
ھوالشافی: اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ باوضو درود شریف پڑھیں‘ اس کے بعد ایک پاؤ روغن بادام پر اکتالیس بار سورۂ الم نشرح پڑھ کر دم کرلے‘ درودشریف آخر میں بھی گیارہ دفعہ پڑھ کر روغن بادام کو سوتے وقت ایک چمچہ ایک کپ گرم دودھ میں ڈال کر بچے کو پلائیں۔ دماغ کی کمزوری دور ہوگی۔بال جھڑنا بند:ھوالشافی: سرسوں یاکھوپرے کے تیل پر باوضو اکتالیس مرتبہ سورۂ واللیل پوری سورۂ پڑھ کر دم کرلیں اس تیل کو روزانہ سوتے وقت رات میں سر پر مالش کریں‘ انشاء اللہ بال جھڑنا بند ہوجائیں گے۔ قارئین! ان نسخہ جات سے ہم بھی مستفید ہورہے ہیں آپ بھی ہوں! (فروہ‘ عروہ‘ ساجد‘تلہ گنگ)