Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔ اس میں موجود وظائف و نسخہ جات بہت تیربہدف ہوتے ہیں۔ میری بھی بڑی خواہش تھی کہ میں بھی ماہنامہ عبقری کیلئے اپنے کچھ آزمودہ ٹوٹکے پیش کروں تو آج اپنی اسی خواہش کی تکمیل کررہا ہوں۔ دمہ، کھانسی: درخت پیپل کی چھال دو کلو لے لیں‘ ایک گھڑے میں چار کلو پانی ڈال کر ایک کلو چھال اس میں ڈال دیں اور بقیہ ایک کلو چھال چار کلو پانی میں ڈال کر آگ پر پکائیں جب پانی دو کلو بچ جائے تو اتارلیں اور نیم گرم گھڑے والے پانی میں ڈال دیں‘ چھال بھی اندر رہنے دیں۔ اگلے دن نتھرا ہوا پانی دس تولہ صبح و شام مریض استعمال کرے۔ انشاء اللہ مریض ٹھیک ہوجائے گا۔ سردیوں میں پانی گرم کرکے پی لیں۔ اندرونی چوٹ کا ہرجگہ دستیاب لیپ: کھیلتے ہوئے یا کسی اور وجہ سے اندرونی چوٹ آجائے تو انڈے کی سفیدی میں تھوڑا سا نمک ملا کر لیپ کردیں۔ ایک دو لیپ کرنے سے ہی مکمل آرام آجاتا ہے۔ یہ ٹوٹکہ پرانی چوٹوں کیلئے بھی بہت کارگر ثابت ہوا ہے۔ استعمال کریں اور پوری دنیا میں جتنے بھی بیمار ہیں ان سب کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ (مسعود الحسن‘ پاکپتن شریف)