محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں بینک میں ملازم ہوں‘ ایک دن میرے بینک میں جب میں کسٹمر کو لاکر آپریٹ کروانے گئی تو میری چابی کے بعد کسٹمر کی چابی لگتی ہے‘ پہلے کسٹمر نے بہت زیادہ کوشش کی مگر لاکر نہ کھلا‘ حالانکہ اونچا لمبا آدمی تھا‘ اس سے لاک نہ کھلا‘ میں نے آیۃ الکرسی پڑھ کر پھونک ماری‘ آرام سے لاک کھولا‘ لاکر کھل گیا‘ واقعی کمال کی طاقت ہےآیۃ الکرسی میں۔(رابعہ ‘ لاہور)