محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کچی گری کھوپرا‘ سنگھاڑے کا آٹا ہمو زن‘ کمرکس آدھا حصہ۔ کچی گری کو گرائنڈ کرلیں‘ کمرکس کو بھی باریک پیس لیں اور سنگھاڑے کاآٹا بھی ملالیں اور خوب ملالیں۔ خوراک: صبح نہار منہ ایک چائے کا چمچ پانی یا دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ بہت مجرب اور آزمودہ ہے۔محترم حکیم صاحب ! جب سےتسبیح خانہ سے منسلک ہوا ہوںذکر میں کیفیات ملنا شروع ہوگئی ہیں‘ خاص طور پر استغفارکرتے ہوئے رم جھم جاری رہتی ہے۔ تیسرا کلمہ پڑھتے ہوئے اللہ کی محبت غالب ہونا شروع ہوگئی ہے۔ پرانے سے پرانے گناہ یاد آتے ہیں اور توبہ کی توفیق ملتی ہے۔ (ناچیز مقبول احمد)