Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری ایک دوست (ر) سے پوچھنے پر پتہ چلا کہ وہ سورۂ یٰسین عشاء کی نماز کے بعد مبین کےساتھ پڑھتی ہے اور سات دن تک یہ عمل کرتی ہے اور عمل کے بعد بولنا نہیں‘ دعا مانگ کر سوجانا ہے‘ دعا ایسے کرنی ہے کہ مثال کے طور پیر والے دن عمل کیا ہے تو اللہ سے دعا کریں اے اللہ! آنے والے پیر تک میری فلاں مشکل حل ہوجائے‘ اس عمل کے کرنے سے ہر مسئلہ واقعی حل ہوجاتا ہے۔عمل اس طرح ہے: پاک صاف ہونا ضروری ہے‘ عمل کے شروع کرنے سے پہلےکم از کم کچھ رقم خیرات کردیں‘ روزانہ کسی وقت یعنی کوئی ایسا وقت ہو جس میں یکسوئی سے یہ عمل کرسکیں‘ کوئی بلائے نہیں اور نہ ہی کسی سے کوئی بات کریں تاکہ یکسوئی برقرار رہے‘ پہلےکم از کم گیارہ مرتبہ درودابراہیمی پڑھیں پھرسورۂ یٰسین پڑھیں جب مبین پر پہنچیں تو ہر مبین پرتین بار سورۂ مزمل شریف پڑھیں۔ ہر بندش کھل جائے اور ہر رکاوٹ دور ہوجائے گی اور ہرمسئلہ کا حل نکل آئے گا۔(ر۔ف)